دنیا کی خاطر خدا سے قطع تعلق کرلینا بس یہی بدبختوں کی نشانی ہے ۔ نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2011ء میں سیّدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے فارسی منظوم کلام

’’از پئے دُنیا بریدن از خُدا
بس ہمیں باشد نشانِ اشقیا‘‘

کے چند اشعار مع ترجمہ شامل ہیں۔ ان اشعار کے ترجمہ میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
دنیا کی خاطر خدا سے قطع تعلق کرلینا بس یہی بدبختوں کی نشانی ہے۔
جب کسی پر خدا کی مہربانی ہوتی ہے تو پھر اس کا دل دنیا میں نہیں لگتا۔
اُس کا تپتا ہوا صحرا پسند آتا ہے تاکہ وہاں اپنے محبوب کے حضور میں گریہ و زاری کرے۔
عارف انسان تو مرنے سے پہلے ہی مر جاتا ہے کیونکہ دنیا کی بنیاد مضبوط نہیں ہے۔
خبردار ہو کہ یہ مقام فانی ہے۔ باخدا ہو جاؤ کیونکہ آخر خدا ہی سے واسطہ پڑتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں