دل کے کونے میں کہیں دُور مکاں اُس کا تھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم فروری 2010ء میں شامل اشاعت مکرم راجہ غالب احمد صاحب کی ایک خوبصورت غزل سے انتخاب ذیل میں ہدیۂ قارئین ہے:

دل کے کونے میں کہیں دُور مکاں اُس کا تھا
یاد کے آخری گوشے میں نشاں اُس کا تھا
اب تو آباد ہیں ہم شہر کی ویرانی میں
شہر کی زندگی میں لمحۂ جاں اُس کا تھا
اُس کے ہوتے ہوئے ہر یاد سے آزاد تھے ہم
یوں تو ہر سلسلۂ سُود و زیاں اُس کا تھا
بات بھی ختم ہوئی رات کی رُت بھی بیتی
شہر کی دُھند میں یادوں کا دھواں اُس کا تھا
اُس کی گفتار کے سائے سے لگے بیٹھے ہیں
ساز و آواز کا یہ سارا سماں اُس کا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں