حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کی قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6جنوری 2012ء میں مکرم سعید احمد بٹ صاحب قبولیتِ دعا کا یہ واقعہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب (امیر ضلع فیصل آباد) ایک دعاگو بزرگ تھے اور اپنے کارکنوں کے لئے کسی شفیق باپ سے کم نہ تھے۔ خاکسار کو 1960ء سے اُن کی وفات تک اُن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ 1972ء میں خاکسار کا بیٹا فرید احمد محمود بعمر دو سال غدود کی وجہ سے بیمار ہوگیا۔ ایک نماز کے بعد خاکسار نے محترم امیر صاحب سے بچہ کا حال عرض کیا تو آپ نے فرمایا کہ اپنڈکس ہے آپریشن ہوگا۔
مَیں نے عرض کی کہ آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ بغیر آپریشن کے آرام دے دے۔ فرمایا: اچھا۔
اگلے روز خاکسار مع اہل و عیال مکرم ملک عبدالحق صاحب آف ترگڑی کے ہاں گیا۔ انہوں نے بچہ کو دیکھا اور کالی مرچ پیس کر اوپر لیپ کردی۔ اگلے روز غدود پھٹ کر پیپ جاری ہوگئی۔ چند روز زخم کی صفائی کی تو اللہ تعالیٰ نے بغیر آپریشن کامل شفا دے دی۔ الحمدللہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں