درویش صحابہ کرام:حضرت میاں اللہ دتہ صاحبؓ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔
حضرت میاں اللہ دتّہ صاحبؓ ولد مکرم شہباز خان صاحب آف دوالمیال (جہلم) نے حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کا شرف قریباً 1901ء میں حاصل کیا۔
آپؓ اکثر دن کے تمام اوقات بہشتی مقبرہ میں چاردیواری کے اندر اور سڑک پر جھاڑ و دیتے اور صفائی کرتے نظرآتے۔ گرد و غبار سے بال، چہرہ اور کپڑے اَٹے ہوتے اور زبان و لب مسلسل اوراد و تلاوت قرآن کریم میں مصروفِ جنبش رہتی۔ اپنے سارے ماحول سے منقطع رہ کر نہایت خاموشی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے لَو لگائے ہوئے انہوں نے اپنی درویشی کا زمانہ گزارا۔ بے شر اور مخلص بزرگ تھے۔ نماز، روزہ اور تہجد کے پابند تھے۔ موصی بھی تھے۔ 10؍فروری 1950ء کو بعمر65سال وفات پاکر بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں