درویش صحابہ کرام:حضرت حافظ صدر الدین صاحبؓ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔
حضرت حافظ صدرالدین صاحبؓ ساکن رائے پور قادرآباد ضلع سیالکوٹ کو حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت و زیارت کی سعادت 9ستمبر1901ء کو حاصل ہوئی۔
آپؓ حضرت مصلح موعودؓ کی تحریک پر 11؍مئی 1948ء کے قافلہ میں قادیان آگئے اور دس سال درویشی کی خدمت بجا لاکر 3؍اپریل 1958ء کو 92سال کی عمر میں وفات پاکر بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن ہوئے۔
آپؓ حافظِ قرآن تھے اور درویشی کے ایام میں بچوں کو قرآن کریم پڑھاتے رہے۔ بزرگ اور دُعاگو آدمی تھے۔ قد چھوٹا، رنگ گورا اور نقوش باریک تھے۔ لمبی داڑھی تھی اور عام طور پر سبز رنگ کے کپڑے پہنتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں