درویش صحابہ کرام:حضرت بابا بھاگ صاحبؓ امرتسری

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔
حضرت بابا بھاگ صاحبؓ ولد مکرم جیوا صاحب کو حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی سعادت 1904ء میں عطا ہوئی۔ آپ راجپوت جنڈیال قوم سے تعلق رکھتے تھے۔ اصل وطن موضع بگڑوی ڈاکخانہ مکیریاں ضلع ہوشیارپور تھا۔ 1921ء میں وصیت کی۔ نہایت خاموش طبع، تنہائی پسند اور دُعاگو بزرگ تھے۔
قادیان میں کڑھائی اور زر دوزی کاکام کرتے تھے۔ اُن کی دو بیٹیوں کی شادی بھی قادیان میں ہوئی تھی جبکہ ایک بیٹا احمدی نہیں تھا جس سے آپؓ کا تعلق منقطع ہوچکا تھا۔ آپؓ تقسیم ملک کے وقت ہی کافی معمر تھے اور تقسیم کے بعد تو چلنے پھرنے سے معذور ہوگئے اور حواس بھی بجا نہ رہے تھے۔ آخر 18 جون 1956ء کو قریباً سو سال کی عمر میں وفات پاکر بہشتی مقبرہ قادیان کے قطعہ صحابہ میں دفن ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں