خوں میں نہلائے رہے سو سال میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جولائی 2011ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خوں میں نہلائے رہے سو سال میں
صابر و شاکر رہے ہر حال میں
ذلّت و رسوائی ہے لکھی گئی
قاتلوں کے نامۂ اعمال میں
اپنا جینا اور مرنا ہے یہاں
ہر طرح کی صورتِ احوال میں
رحمتِ باری رہی ہم پہ ہمیش
ہم نہائے بارشِ افضال میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں