خلافت سرمستی ہے خلافت رازِ قدرت ہے – نظم

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں شامل اشاعت محترم مبشر احمد راجیکی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

خلافت سرمستی ہے خلافت رازِ قدرت ہے
خلافت روحِ مذہب ہے خلافت جانِ ملّت ہے
خلافت اہل ایمان کے لئے بارانِ رحمت ہے
خلافت نوعِ انساں کے لئے سامانِ وحدت ہے
خلافت ہے ہدایت کے لئے تکمیل کا باعث
خلافت ہے شریعت کے لئے تعمیل کا باعث

خلافت حق تعالیٰ کی محبت کا نشاں سمجھو
خلافت کی اطاعت میں حیاتِ جاوداں سمجھو
خلافت ہی میں پوشیدہ متاعِ آسما ں سمجھو
خلافت ہی سے وابستہ نجاتِ دو جہاں سمجھو
غرض جب بھی کبھی اس دَور کا آغاز ہوتا ہے
نیا ساقی ، نئی محفل ، نیا انداز ہوتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں