خدا کے پیار کی حسین داستان تیرے لئے – نعتیہ کلام

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2012ء میں محترمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خدا کے پیار کی حسین داستان تیرے لئے
تیرے لئے ہے یہ زمین آسمان تیرے لئے
میری بساط کیا کہ آج ایک نعت کہہ سکوں!
تمہارے حسن و خلق کی مَیں ایک بات کہہ سکوں
بنایا اس جہان کو خدا نے تیرے واسطے
زمین و آسمان کو خدا نے تیرے واسطے
اگر مَیں عقل و خرد سے نہ کوئی کام لے سکوں
نہ تیرا کلمہ پڑھ سکوں نہ تیرا نام لے سکوں
زمانہ مجھ سے چھین لے اگر یہ حق تو کیا کروں؟
اگر کہے کہ جھوٹ ہے یہ میرا سچ تو کیا کروں؟
تو زندہ رہنا ہے محال زندگی فضول ہے!
اسے مَیں زندگی کہوں تو پھر یہ میری بھول ہے!
مَیں جانتی ہوں بس یہی کہ تُو مرا رسول ہے
ترے لئے مَیں مر سکوں ، قبول ہے ، قبول ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں