خدا کے انعامات ، افضال ، رحمت – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20جنوری 2012ء میں مکرمہ امۃالرشید بدر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی والدہ ماجدہ کی یاد میں کہی گئی ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب پیش ہے:

خدا کے انعامات ، افضال ، رحمت
چلی ہے سمیٹے ہوئے سُوئے جنت
تیرا طوف کرتی رہی ہیں ہمیشہ
قیادت ، سیادت ، سعادت ، نجابت
تری عظمتوں کی تیری رفعتوں کی
زمانے نے دی سو برس تک شہادت
ہے مشہور تیری وفائے خلافت
وہ شان اطاعت وہ ذوق ارادت
مثالی ہی دیکھی ہیں اہلِ جہاں نے
تیری فہم اور عقل و دانش ، فراست

وہ فرزند جو ہیں خلیفہ ہمارے
رہے ان پہ ہر آن مولا کی رحمت
جماعت کے غم ہوں کہ یا ذات کے ہوں
ہے ہنس کر ہی ان کو اٹھانے کی عادت
خدایا تو سب بار ان کے اٹھا لے
عطا کر انہیں شادمانی بشاشت
تو رکھ ان کو خود اپنی حفظ و اماں میں
اور ہمراہ ہو تیری تائید و نصرت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں