خاک سے تیری اٹھائے گا خدا تیرے حلیف – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍جولائی 2006ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہیدؓ سے متعلق ایک نظم ’’روح آزادی‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خاک سے تیری اٹھائے گا خدا تیرے حلیف
تیرے خوں کے قطرہ قطرہ سے نئے عبداللطیف
آج تک ہے فصلِ گل تیری مہک سے آشنا
شیشۂ عطرِ محبت تھا دل صافی ترا
تُو جہادِ عشق میں غارتگرِ کبر و غرور
ذکرِ حق وردِ زباں سلطانِ جابر کے حضور
آج بھی مجھ کو ترے مقتل سے آتی ہے صدا
مجھ سے سیکھو سیکھنا چاہو جو آدابِ وفا
آہ کیا تاب و تبِ پرواز بال و پر میں تھی
روحِ آزادی ترے خاکستری پیکر میں تھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں