حضرت چھوٹی آپا کی قبولیت دعا

ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں مکرمہ رضیہ درد صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ مجھے قریباً چالیس سال تک مختلف حیثیتوں سے آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ آپ نے میری کمزوریوں کی اس طرح پردہ پوشی فرمائی کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی اور اصلاح بھی ہوگئی۔
جب حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ نے اولاد کو وقف کرنے کے بارہ میں خطبہ ارشاد فرمایا تو میرے دل پر اس لئے بہت اثر ہوا کہ میری اُس وقت بیٹی ہی تھی، یعنی بیٹا نہ تھا۔ مَیں نے آپ سے نہایت عاجزی سے نرینہ اولاد کے لئے دعا کی درخواست کی۔ آپ نے درد دل سے میرے لئے دعا کی اور پھر مجھے بتایا بھی۔ اُسی سال آپ کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت عطا ہوئی تو پھر بتایا کہ جب بھی دعا کے لئے رقّت طاری ہوئی تو تم میرے سامنے آکھڑی ہوئی، لگتا ہے مَیں نے اعتکاف میں صرف تمہارے لئے ہی دعائیں کی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے دعاؤں کو قبول فرمایا اور اُسی سال اکتوبر میں مجھے بڑے بیٹے سے نوازا۔

آپ کی ذات تھی تحریک، تموّج، طوفاں
آپ کو زندگی کرنے کا ہنر آتا تھا
خوبصورت تھا بہت خدمت دیں کا انداز
آپ کے پاس جو آتا تھا سنور جاتا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں