حضرت منشی معراج الدین صاحبؓ لاہور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍ جولائی 2008ء میں حضرت منشی معراج الدین صاحبؓ آف لاہور کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
حضرت منشی صاحب 1875ء میں میاں عمردین کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے دادا میاں الٰہی بخش کے بھائی میاں محمد سلطان ٹھیکیدار تھے جنہوں نے لاہور ریلوے سٹیشن، ضلع کچہری اور سرائے سلطان تعمیر کروائی تھی۔
حضرت منشی صاحبؓ حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب کی تبلیغ سے 1892ء میں احمدی ہوئے اور چند سال میں اپنے سارے خاندان کو احمدیت کی آغوش میں لے آئے۔ رجسٹر بیعت میں آپؓ کا نام نمبر 144 پر درج ہے۔’’تحفہ قیصریہ‘‘ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی، ’’کتاب البریہ‘‘ ’’آریہ دھرم‘‘ میں پُر امن جماعت احمدیہ، ’’حقیقۃ الوحی‘‘ میں نشانات کے گواہ کے طور پر آپ کا ذکر موجود ہے۔
آپؓ کو تحریر کا خوب ملکہ تھا اور قابل انشاء پرداز تھے۔ ’’براہین احمدیہ‘‘ ہر چہار حصص کی ایک اشاعت پر آپ نے اس کا دیباچہ لکھا۔ حضرت اقدس کی تائید میں ٹریکٹ وغیرہ لکھ کر شائع کرواتے تھے۔ آپ کی کتب میں ’’صداقت مریمیہ‘‘ تقویم جنتری (1883ء تا 1907ء) (The crusification by an eye witness) (ترجمہ) شامل ہیں۔ آپ اخبار بدر قادیان کے مالک رہے۔
آپؓ کی وفات 21جولائی 1940ء کوہوئی۔ آپ کے 12بیٹے اور بیٹیاں تھے جن میں سے محترم میاں نذیر احمد صاحب بطور نائب ایڈیٹر الفضل خدمات بجا لاتے رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں