حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حسن معاشرت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍ جولائی 1996ء میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے عورتوں کے ساتھ حسن معاشرت سے متعلق بعض اقتباسات شائع ہوئے ہیں۔ ایک جگہ حضورؑ فرماتے ہیں:
’’انسان کو چاہئے کہ عورتوں کے دل میں یہ بات جمادے کہ وہ کوئی ایسا کام جو دین کے خلاف ہو کبھی بھی پسند نہیں کر سکتا اور ساتھ ہی وہ جابر اور ستم شعار نہیں کہ اس کی کسی غلطی پر بھی چشم پوشی نہیں کر سکتا‘‘۔
ایک اَور جگہ فرمایا: ’’اگر تم اپنی اصلاح چاہتے ہو تو یہ بھی لازمی امر ہے کہ گھر کی عورتوں کی اصلاح کرو‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں