حضرت لوط علیہ السلام

ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ اپریل 1995ء میں ’’سدوم کی تباہی‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔
’’سدوم‘‘ بحیرہ مردار کے ساحل پر فلسطین میں واقع تھا جہاں حضرت لوط علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے نبی بنا کر بھیجا۔ آپؑ کے والد کا نام ہاران تھا۔ حضرت لوط علیہ السلام عراق سے ہجرت کرکے اس بستی میں آباد ہوئے تھے۔ آپؑ کے اعلان نبوت کے ساتھ ہی آپؑ پر مظالم کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا حتّٰی کہ آپؑ کو کسی مہمان کو بھی اپنے گھر میں بلانے کی اجازت نہ تھی۔ آپؑ کی بیوی بھی آپؑ کی مخالفت پر کمربستہ تھی۔
سدوم کے رہنے والے بعض ایسی فحشاء میں مبتلا تھے جو اس سے پہلے کسی قوم میں نہیں پائی جاتی تھیں۔ چنانچہ خدائی وعدہ کے مطابق ایک صبح شدید زلزلہ نے اس بستی کی زمین کو تہہ و بالا کردیا جبکہ حضرت لوط علیہ السلام خدا کے حکم کے مطابق ایک رات پہلے مومنین کی جماعت کے ساتھ بستی چھوڑ کر جاچکے تھے۔
حضرت لوط علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام دونوں ہم عصر تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں