حضرت فاطمہ بی بی صاحبہؓ حرم اول حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ

حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ خلیفۃ المسیح الاول کی حرم اول حضرت فاطمہ بی بیؓ صاحبہ کا تعلق بھیرہ کے مشہور مفتیوں کے خاندان سے تھا اورآپؓ کو بھی اپنے بزرگ خاوند کی پیروی میں ابتداء میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔
آپؓ کا مختصر ذکرِ خیر مکرم محمود مجیب اصغر صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جون 1997ء میں شاملِ اشاعت ہے۔
حضرت فاطمہ بی بی ؓ صاحبہ 1893ء میں قادیان آ بسیں۔ آپؓ سے حضورؓ کو اللہ تعالیٰ نے کئی بچے عطا کئے لیکن اکثر بچپن میں ہی فوت ہوتے رہے۔ بعض بچوں کی وفات پر حضرتِ اقدسؑ نے تعزیتی مکتوب بھی تحریر فرمائے۔آپؓ کی ایک بیٹی حفصہؓ کی شادی حضرت مفتی فضل الرحمن صاحبؓ سے ہوئی۔ آپؓ کو حضور علیہ السلام اور حضورؑ کے بچوں سے بہت عقیدت اور پیار تھا چنانچہ آپؓ نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کو بیٹا بنایا ہوا تھا۔حضورؑ بھی آپؓ پر خصوصی شفقت فرماتے چنانچہ آپؓ کی آخری بیماری میں مزاج پرسی کے لئے آپؓ کے گھر بھی تشریف لے جاتے رہے۔ اور آپؓ کی وفات کے بعد، جو 28؍ جولائی 1905ء کو قادیان میں ہوئی، حضرت مسیح موعودؑ نے نماز جنازہ پڑھائی اورآپؓ کی بیٹی کے گھر جاکر تعزیت بھی فرمائی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں