حضرت سعیدؓ بن زید

حضرت سعیدؓ بن زید ابتدائی صحابی اور عشرہ مبشرہ میں شامل تھے۔ آپؓ کا تعلق قبیلہ بنو عدی سے تھا۔ آپ اور آپ کی اہلیہ حضرت فاطمہؓ جو حضرت عمرؓ بن الخطاب کی حقیقی بہن تھیں، ابتدائی ایمان لانے والوں میں شامل تھے۔ حضرت عمرؓ آپ کے چچا زاد بھائی بھی تھے۔ آنحضرتﷺ کی بعثت سے قبل جو چند ایک لوگ موحد تھے ان میں حضرت سعید بن زید کے والد زید بن عمرو بھی شامل تھے جن کے آنحضورﷺ سے دوستانہ تعلقات تھے لیکن آنحضورﷺ کی بعثت سے قبل ہی ان کی وفات ہوگئی لیکن انہیں مشرکین نے موحد ہونے کی بناء پر بہت دکھ دیئے۔ آنحضرتﷺ نے ان کے بارے میں فرمایا ’’وہ قیامت کے دن اکیلے ایک مستقل امت کی حیثیت سے اٹھائے جائیں گے‘‘۔
حضرت عمرؓ کے قبول اسلام کے واقعہ میں جس بہن اور بہنوئی کا ذکر ہے وہ حضرت سعیدؓ بن زید اور آپؓ کی اہلیہ ہیں۔ تاریخ میں آپ کا تفصیلی ذکر محفوظ نہیں ہے۔
آپؓ کے بارے میں مختصر مضمون ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ فروری 1997ء میں محترم محمود مجیب اصغر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔

انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں