حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی حسین یادیں

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم انور خان صاحب (ریجنل قائد) بیان کرتے ہیں کہ جلسہ سالانہ یوکے پر فیملی ملاقات کے دوران حضورؒ نے فرمایا کہ آ پ ہر سال ایک ہی بیٹی کو لے کر آجاتے ہیں کیا بات ہے۔ خا کسا ر نے عرض کی حضورؒ! آپ کی دعا کی ضرورت ہے۔ حضورؒ نے فرمایا کہ اچھا یہ بات ہے۔ اسی وقت حضو رؒ نے عینک لگائی۔ کافی دیر تک ایک کتا ب پڑھتے رہے۔ اس کے بعد دوائی لکھ کردی اور فرمایا کہ میں دعا بھی کروں گا، انشاء اللہ! اللہ فضل فرمائے گا۔ اس کے ایک سال بعد اللہ نے دوسری بیٹی سے نوازا۔ بڑی بیٹی اور چھوٹی بیٹی میں دس سال کا فرق ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور انورؒ کی دعاؤں کے طفیل اب میری تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں