حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی بچوں پر شفقت

٭ سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کے سیدنا طاہرؒ نمبر میں ڈاکٹر امۃالرقیب صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ ایک بار جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر بچیوں کو ترانہ

’’لآاِلٰہ اِلّااللہ‘‘

پڑھنے کی تیاری کروائی گئی اور بتایا کہ اگر حضورؒ نے اجازت مرحمت فرمائی تو ترانہ پڑھنا ہے ورنہ نہیں پڑھنا۔ جب حضورؒ تشریف لائے تو حضورؒ کی خدمت میں اجازت مانگنے کی نوبت ہی نہ آئی اور حضورؒ سلام کرکے باہر تشریف لے گئے۔ بچیوں نے کہا کہ حضور کو تو پتہ ہی نہیں چلا کہ ہم کھڑے ہیں۔ اتنے میں محترمہ صدر صاحبہ نے بچیوں کو اشارہ کیا کہ ترانہ شروع کرو۔ جونہی انہوں نے

’’لآ اِلٰہ اِلّااللہ‘‘

کہنا شروع کیا تو حضورؒ جو تشریف لے جانے ہی والے تھے، واپس جلسہ گاہ میں تشریف لے آئے اور بیٹھ کر سارا ترانہ سنا۔ پھر فرمایا کہ جرمن زبان میں دوبارہ پڑھو۔ چنانچہ دوبارہ پڑھا گیا اور پھر حضورؒ واپس تشریف لے گئے۔ تب ہمیں علم ہوا کہ دراصل یہ

’’لآ اِلٰہ اِلّااللہ‘‘

سے حضورؒ کی شدید محبت تھی کہ حضورؒ بے قرار ہوکر واپس تشریف لائے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں