جنسی بے راہروی کا فروغ اور اس کے نقصانات

جماعت احمدیہ جرمنی کے جرمن زبان میں شائع ہونے والے سہ ماہی رسالے ’’یوگنڈ جورنال ڈیر جماعت‘‘ برائے موسم گرما 1998ء میں شائع ہونے والے بعض مضامین کا تعارف پیش ہے:
مکرم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب جرمنی میں جنسی بے راہروی کے فروغ اور اس کے نقصانات کے بارہ میں مختلف اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ گویا سارے معاشرے نے جنسیات کو ہی خدا مان لیا ہے۔ اور ایسے معاشرے میں احمدی نوجوان کو کس طرح ردّعمل دکھانا چاہئے اس سلسلہ میں وہ آنحضرتﷺ، حضرت مسیح موعودؑ اور حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی مثالی ازدواجی زندگیوں کا ذکرکرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہمیں اس نمونہ پر عمل کرتے ہوئے ایک بھرپور زندگی گزارنا چاہئے۔ ایک حدیث کے مطابق مسلمانوں کو جلدی شادی کرلینی چاہئے اور جو نوجوان شادی نہ کرسکتے ہوں انہیں روزے رکھنے چاہئیں اور خدا تعالیٰ سے صراط مستقیم پر قائم رہنے کی دعا کرتے رہنا چاہئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں