جلسہ سالانہ ہوا ہے رُونما – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 2012ء میں مکرم محمد ہادی مونس صاحب کی جلسہ سالانہ کے حوالہ سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جلسہ سالانہ ہوا ہے رُونما
پھر وہی انوار کا دریا بہا
پھر خلیفۃالمسیح کے فیض سے
ہو گیا بیدار ہر سویا ہوا
طائرانِ خوش ادا کی گونج سے
پھر سماں ایسا کہ جو پہلے نہ تھا
جلسہ گاہ آماجگاہِ نُور ہے
ضوفشاں آئے نظر ارض و سما
پھر وہی خوشبوئے گُلہائے چمن
پھر وہی بادِ بہارِ جانفزا
آج تن آور ہے اے پیارے مسیح
پودا تیرے ہاتھ کا بویا ہوا
جلوہ اندھوں کو بھی آتا ہے نظر
آنکھ والے آنکھ سے پردہ اُٹھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں