جلسہ سالانہ کے حوالہ سے حضرت مسیح موعودؑ کے فارسی اشعار کی تضمین

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍اکتوبر 2012ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک خوبصورت نظم شائع ہوئی ہے جو جلسہ سالانہ کے حوالہ سے حضرت مسیح موعودؑ کے فارسی اشعار کی تضمین میں کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

کیا کریں ، محدود ہے اپنا سخن
کانپ جاتا ہے تصوّر سے بدن
ہر طرف روحانیت ہے موجزن
شمع اِک ہے ، ساری دنیا انجمن
’’منزلِ شاں برتر از صد آسماں
بس نہاں اندر نہاں اندر نہاں‘‘

اب طلوع مغرب سے ہے خورشیدِ حق
دستِ جاناں پہ ہوئی تجدیدِ حق
آسماں کرتا ہو جب تائیدِ حق
کس کو یارا پھر کرے تردیدِ حق
’’ہست فرقے در نظر ہا اے سعید!
آنچہ ہارُوں دید ، آں قارُوں نہ دید‘‘

آخریں کو اوّلیں کی جستجو
پھر وُہی ہے گردشِ جام و سبُو
آبیاری کر رہا ہو جب لہو
کیوں نہ مہکے پھر حدیقہ کُو بکُو
’’اے خدا اے چارۂ آزارِ ما
اے علاجِ گریہ ہائے زارِ ما‘‘

سجدہ ہائے شکر میں آہ و بُکا
ہے جنونِ عشق میں اِک انتہا
اس سے بڑھ کے اَور کیا مانگیں دعا
وصل ہو منزل ، جنوں ہو راستہ
’’از خرد منداں مرا انکار نیست
لیکن ایں رہ ، راہِ وصلِ یار نیست‘‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں