جس کا ہر روز رہا فضل کی برسات سے پُر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 مئی 2013ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی تھی جس میں خلافتِ خامسہ کے عظیم الشّان دَور کی پہلی بابرکت دہائی مکمل ہونے پر اظہارِ جذبات کیا گیا تھا۔ اس خوبصورت نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جس کا ہر روز رہا فضل کی برسات سے پُر
حیرت انگیز دَہائی ہے فتوحات سے پُر
ہم نے ہر بار اُسے پایا ہے اک کوہِ وقار
سالہا سال رہے کتنے ہی صدمات سے پُر
ہم نہ بھولیں گے کبھی عشق کی وہ پہلی رات
پھر وہ پُرسوز دعا تیری مناجات سے پُر
ہے یہ اُس پاک مسیحا کی صداقت کی دلیل
جس کی تصدیق میں قرآن بھی آیات سے پُر
بڑھتے جاتے بھی ہیں منصب کے تقاضے شب و روز
اور دن رات بھی اُس کے ہیں عبادات سے پُر
اپنے جذبات کو رکھتا ہے سلیقے سے نہاں
اور یہی بات ہمیں کرتی ہے جذبات سے پُر
وہ دکھاتا ہے یقیں کی نئی منزل ہر روز
ورنہ ہر قوم ہے اِس دَور میں شبہات سے پُر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں