جری اللہ فی حلل الانبیاء ہے – نظم

رسالہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر تا دسمبر 2008ء میں شامل اشاعت مکرم انصر رضا صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

جری اللہ فی حلل الانبیاء ہے
وہ سب ادوار کا اک آئینہ ہے
وہ تھا اک راز پوشیدہ دلوں میں
وہ بن کے آرزو پلتا رہا ہے
بنے ہے آگ پھر گلزار اُس پر
کفر مبہوت ہوتا جارہا ہے
مسیحا نفس ہے ہر سانس اُس کی
مثیلِ ابنِ مریم آرہا ہے
مثال بیج وہ بویا گیا تھا
تناور پیڑ بنتا جارہا ہے
جڑیں مضبوط شاخیں آسماں میں
وہ طیب شجر ہے اور چھا رہا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں