جرمنی میں احمدیہ مساجد

جماعت جرمنی کے ’’خلافت سووینئر‘‘ میں اب تک تعمیر کی جانے والی 23 احمدیہ مساجد کی مختصر تاریخ بھی بیان کی گئی ہے۔
٭ جرمنی کی پہلی مسجد، مسجد فضل عمر ہمبرگ کا سنگ بنیاد 22؍فروری 1957ء کو محترم ملک عبدالرحمن صاحب نے رکھا۔ دیگر احمدی احباب کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام اور پریس نمائندگان شامل ہوئے۔ افتتاح حضرت چودھری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ نے 22؍جون 1957ء کو فرمایا۔ محترم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نے اِس تقریب میں حضرت مصلح موعودؓ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی۔
٭ جرمنی کی دوسری مسجد، مسجد نور کا سنگ بنیاد 8؍مئی 1959ء کو محترم چودھری عبداللطیف صاحب مبلغ سلسلہ نے رکھا۔ افتتاح 12؍ستمبر 1959 کو حضرت چودھری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ نے فرمایا۔
٭ جرمنی کی تیسری مسجد، مسجد بیت الشکور ہے جو گراس گراؤ میں مکمل طور پر وقارعمل کے ذریعہ تعمیر کی گئی۔ 1989ء میں تعمیر شروع ہوئی اور 1992ء میں اس کا افتتاح حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے فرمایا۔
٭ جرمنی کی چوتھی مسجد، مسجد بیت الحمد Wittlich ہے جو سو مساجد منصوبہ کی پہلی مسجد ہے۔ نومبر 1998ء میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور 5؍جون 2000ء کو اس کا افتتاح حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے فرمایا۔
٭ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے جرمنی کی پانچویں مسجد، مسجد بشارت اوسنابرک کا افتتاح بھی فرمایا اور چھٹی مسجد بیت المومن میونسٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
٭ جرمنی کی ساتویں مسجد،مسجد نورالعین ڈارمسٹڈ کا افتتاح حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 30؍اگست 2003ء کو فرمایا۔ نیز 2004ء میں مسجد ناصر بریمن، مسجد طاہر کوبلنز، مسجد بیت الحبیب kiel، مسجد بیت العزیز Riedstadt اور مسجد بیت الہدیٰ Usingen کے افتتاح فرمائے۔
٭ 2005ء میں حضور انور ایدہ اللہ نے مسجد علیم Wurzburg کا افتتاح فرمایا جبکہ 2006ء میں مسجد بیت الجامع آفن باخ اور مسجد بشیر Bensheim کا افتتاح فرمایا۔ 2007ء میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد بیت المقیت Wabern، مسجد ناصر آئزلبرگ اور مسجد محمود StrKassel کا افتتاح فرمایا اور 2008ء میں مسجد بیت السمیع ہنوور، مسجد خدیجہ برلن، مسجد قمر Weil der Stadt، مسجد انوار Rodgauاور مسجد بیت الکریم Stade کے افتتاح فرمائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں