تھا خوگر ایمان وہ پتلا تھا وفا کا – محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جون 2007ء میں محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں کہی گئی مکرم ابن کریم صاحب کی نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

تھا خوگر ایمان وہ پتلا تھا وفا کا
ہاں پسر تھا محمود کا یہ بندہ خدا کا
تھا عالی نسب عجز کے اوصاف سے پُر تھا
پیکر تھا زمانے میں عجب صدق و صفا کا
دَم نکلا تو نکلا ہے درِ یار پہ تیرا
کیا خوب اُجالا ہے میاں نقش وفا کا
ہر لمحہ ترا وقف تھا درویشوں کی خاطر
تُو سایہ تھا اُن کے لئے شفقت کی رِدا کا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں