توکل علی اللہ

سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے توکل علی اللہ کے بارے میں محترم سمیع اللہ زاہد صاحب کے سلسلہ وار مضمون کا کچھ حصہ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مارچ 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔
حضور علیہ السلام کے اللہ تعالیٰ سے تعلق اور توکل علی اللہ کے بارے میں کئی روایات اس مضمون میں بیان کی گئی ہیں۔ مثلاً مولوی کرم دین والے مقدمہ میں جب حضور علیہ السلام کو یہ اطلاع ملی کہ ہندو مجسٹریٹ کی نیت ٹھیک نہیں تو حضور جو ناسازی طبع کی وجہ سے لیٹے ہوئے تھے، اٹھ کر بیٹھ گئے اور بڑے جلال کے ساتھ فرمایا ’’وہ خدا کے شیر پر ہاتھ ڈال کر تو دیکھے!‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں