تعارف کتاب : شکستِ یاس (محترم سلیم شاہجہانپوری صاحب)

محترم سلیم شاہجہانپوری صاحب کے نئے مجموعہ کلام کا نام ہے ’’شکستِ یاس‘‘۔ اس سے پہلے آپ کے جو مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں وہ ہیں ’’بکھرے ہوئے موتی‘‘، ’’شہرِ دعا‘‘ اور ’’ندائے درد‘‘۔ نئے مجموعہ کلام کے بارے میں مکرمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ کا تبصرہ ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 1997ء میں شاملِ اشاعت ہے۔ اس مجموعہ کلام سے چند منتخب اشعار ملاحظہ فرمائیں:

اک ذرا توحید کے مرکز سے ہٹ کر دیکھنا
پوجنے پڑتے ہیں تم کو کتنے پتھر دیکھنا
……………………
اس طرف خود داری عشق، اس طرف تمکینِ حسن
کچھ تو منزل دور ہے، کچھ دور ہیں منزل سے ہم
……………………
وہ پاس ہیں یہ تصور میں آ نہیں سکتا
وہ دور ہوں تو تصور میں آنے لگتے ہیں
……………………
وہ رگِ جاں سے بھی نزدیک ہے از روئے یقیں
کاش توفیق ملے میں رگِ جاں تک دیکھوں
……………………
لبِ نازک پہ ہے جنبش کا گماں
مجھ سے کچھ تم نہ کہا ہو جیسے
……………………
اس کے معصوم یتیموں کا کیا کس نے خیال
لاش پر بیٹھ گئے اشک بہانے کتنے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں