بے پردگی سے بہنو! ہے اجتناب لازم – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 مئی 2010ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

بے پردگی سے بہنو! ہے اجتناب لازم
عورت کے واسطے ہے شرم و حجاب لازم
حکمِ خدا کے آگے بے کار حیل و حجّت
اندر سنگھار لازم ، باہر نقاب لازم
اس دورِ خودسری میں تَج دے جو خودسری کو
اس عاجزی کا اس کو ہوگا ثواب لازم
غضِ بصر کی عادت زیبا ہے مرد و زن کو
اچھی بری نظر کا ہوگا حساب لازم
اپنے گھروں کو ہم نے جنت بنا لیا گر
دنیا کو کرسکیں گے ہم لاجواب لازم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں