بند تم نے کردیئے جلسے جو پاکستان میں – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 2012ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی جلسہ سالانہ انگلستان کے حوالہ سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

بند تم نے کردیئے جلسے جو پاکستان میں
اب منعقد شان سے ہوتے ہیں انگلستان میں
ہوں میسّر جن کو پَر اُڑ کر پہنچتے ہیں ضرور
اور جو بے پَر ہیں رہتے ہیں اسی ارمان میں
ایم ٹی اے کا ہو بھلا یہ زخمِ فرقت کی دوا
اس کا حصہ خُوب ہے اس درد کے درمیان میں
گھر میں ہر اِک احمدی کے جلوہ فرما ہیں حضور
تازگی آتی ہے اُن کو دیکھ کر ایمان میں
شش جہت میں گونجتی ہے آج اُس کی بازگشت
وہ جو مدھم سی صدا اُٹھی تھی ہندوستان میں
ایک دن دنیا میں گُونجے گی یہی آوازِ حق
ہم میں بھی وہ گُونج ہے جو گُونج ہے آذان میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں