’’بدر‘‘ کا جلسہ سالانہ نمبر

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کا 18 تا 25؍دسمبر 1997ء کا شمارہ جلسہ سالانہ نمبر اور آزادی کی پچاسویں سالگرہ کے حوالے سے بھی خصوصی اشاعت ہے جس میں معمول کے مضامین کے علاوہ بہت سے تاریخی اور تحقیقی مضامین اور خصوصی پیغامات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے سفر قادیان 1991ء کی تفصیلی رپورٹ اور مرکز احمدیت قادیان کے حوالہ سے اہم واقعات کا پچاس سالہ تاریخ وار خاکہ بھی اس شمارے کی زینت ہیں۔رنگین تصاویر کے سرورق سے مزین یہ شمارہ مجموعی طور پر ایک عمدہ پیشکش ہے ۔ اس خصوصی اشاعت کے اہم مضامین کا اختصار کے ساتھ بیان درج ذیل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں