باغِ احمد کا گل عِذار گیا – نظم حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کے وصال پر


روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جون 2007ء میں ’’خوش بخت جاںنثار‘‘ کے عنوان سے حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کے وصال پر کہی گئی مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مولانا عطاءالمجیب راشد صاحب

باغِ احمد کا گل عِذار گیا
قوم کا ایک شہسوار گیا
بن گیا قادیان شہرِ ملال
شہر کا ایک شہر یار گیا
ہر خلیفہ کا دستِ راست رہا
اور خلافت پہ جان وار گیا
کر کے الدّار کی نگہبانی
کامیاب ایک پہریدار گیا
قابلِ رشک اس کی درویشی
زندگی عجز سے گزار گیا
ہر کسی کو گلے لگاتا تھا
غم کے ماروں کا غمگسار گیا
جو بھی آیا مسیح کا مہماں
لطف سے اس کے زیر بار گیا
اس کی رحلت پہ ہر زباں پر تھا
کیسا خوش بخت جاں نثار گیا
بر زبانِ حضور ذکر اس کا
ہے گواہی کہ کامگار گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں