اے ناصرِ دیں، فاتحِ دیں ، نافلۂ موعود – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اپریل 2008ء میں ڈاکٹر مہدی علی چوہدری صاحب کی حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یاد میں کہی گئی نظم سے انتخاب پیش ہے:

اے ناصرِ دیں، فاتحِ دیں ، نافلۂ موعود
تو نور کی تجسیم تھا لختِ دلِ محمودؓ
مہدیؑ کو بشارت تھی ’’نُبَشِّرُکَ بِغُلَامٍ‘‘
اس کی ہی تجلی تھی تیری ذات میں مشہود
پیشانی پہ وہ زہد و عبادت کا اجالا
اللہ کا تقرّب تھا تیری منزل مقصود
اللہ کا تھا احساں کہ تو رہبر تھا ہمارا
اسلام کی تاریخ کا وہ دَور تھا مسعود

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں