اے مسیحؑ ، اے عظمت کے زندہ نشاں – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اگست 2008ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک طویل خوبصورت نظم شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:

اے مسیحؑ ، اے عظمت کے زندہ نشاں
تو محمدؐ مصطفیٰ کے دین کا ہے پاسباں
تو خدا کی گود میں تھا مثلِ طفلِ شیر خوار
تھا خدا تیرے لئے مانندِ پدرِ مہرباں
چاند اور سورج ہوئے تاریک تیرے واسطے
تا زمانہ دیکھ لے قرآن کی سچائیاں
ایک تحدّی ہے تری تحریر میں تقریر میں
تو ہی سلطان القلم ہے تو ہی سلطان البیاں
دبدبہ ہے ، رعب ہے گفتار میں للکار میں
شیرِ نر بن کر جیا تو دشمنوں کے درمیاں
ذکر نے تیرے کناروں کو زمیں کے چھو لیا
ہوگئے دشمن ترے دنیا میں بے نام و نشاں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں