ایک شرمناک جھوٹ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 19؍فروری 1998ء کی ایک خبر (مرسلہ مکرم منیر احمد بانی صاحب) ملاحظہ فرمائیں:
’ ’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم و مبلغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی کے مطابق 1989ء میں قادیانی جماعت کے مناظر و مربی چودھری برکت اللہ محمود سکنہ ربوہ نے مرزائی و مسلم متنازعہ مسائل پر تین گھنٹے کی گفتگو کے بعد مولوی اسماعیل کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا‘‘۔ (یہ تحریر مجلس تحفظ ختم نبوت کے مطبوعہ پیڈ پر دفتری مہر کے ساتھ جاری کی گئی ہے)۔
امر واقعہ یہ ہے کہ محترم مولانا برکت اللہ محمود صاحب 1968ء سے 1981ء تک ملتان میں مربی سلسلہ متعین رہے۔ پھر لاہور تبادلہ ہوا جہاں 1982ء میں وہ ایک حادثہ میں وفات پاگئے۔ اناللہ و اناالیہ راجعون۔ …مگر ایک دروغ گو کو دعویٰ ہے کہ اس نے مرحوم مغفور کو ان کی وفات کے 7 سال بعد دوبارہ دائرہ اسلام میں داخل کرلیا۔ لعنۃاللہ علی الکاذبین۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں