اپنے کردار میں اک کوہِ گراں ہوتے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ11دسمبر 2008 ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

اپنے کردار میں اک کوہِ گراں ہوتے ہیں
ہر زمانے میں وہ عظمت کا نشاں ہوتے ہیں
وہ جو کٹ جاتے ہیں پیمانِ وفا کی خاطر
ایسے انسان ہی توقیرِ جہاں ہوتے ہیں
ان کے اخلاص سے ہر دور مہک اٹھتا ہے
وہ تو ہر رُت میں بہاروں کا سماں ہوتے ہیں
اپنا خوں دے کے جلاتے ہیں وفائوں کے چراغ
ہاں یہی لوگ اُجالوں کا جہاں ہوتے ہیں
وہ کہ ہر آن چمکتے ہیں ستاروں کی طرح
اُن کے اوصاف ہزاروں میں بیاں ہوتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں