آسماں سے مہدیٔ موعود نے پائی خبر – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘14جون 2007ء میں شامل اشاعت مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

آسماں سے مہدیٔ موعود نے پائی خبر
نور کا پیکر ملے گا تجھ کو اِک لخت ِ جگر
ساری قومیں برکتیں پائیں گی اس موعود سے
نورِفرقاں سے منور ہوں گی وہ محمودؓ سے
آپ مظلوموں کے حامی اور تھے ان کے نصیر
آپ کے دم سے رہائی پاگئے لاکھوں اسیر
اس کی ہمت سے ہوئی آباد ربوہ کی زمیں
بن گیا اس کی دعاؤں سے یہ اک شہرِ حسیں
یاد رکھیں گی تجھے قومیں سدا فضلِ عمر
رحمتیں بھیجیں گی تجھ پر اَے مسیحا کے پِسر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں