اُجلے اُجلے ماہ کامل نے تڑپایا ساری رات – نظم

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں محترم حاجی غلام محی الدین صادق صاحب مرحوم کا کلام شائع ہوا ہے۔ اِس نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

اُجلے اُجلے ماہ کامل نے تڑپایا ساری رات
روشن روشن صورت نے اک حشر دکھایا ساری رات
شام ڈھلے ہی دکھ کے بادل آن سمائے آنکھوں میں
جل تھل کر دی دنیا مری وہ جل برسایا ساری رات
اُن کی بکھری یادیں بھر کر اپنے دامن میں ہم نے
روغنِ دل سے کیا چراغاں جشن منایا ساری رات
اُس کے سجدے، اُس کی دعائیں، اُس کے آنسو، اُس کی آہیں
دیکھ، غمِ ملّت میں اُس نے عرش ہلایا ساری رات

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں