اُبھرا افق سے اِک نیا خورشید دیکھنا – نظم

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں محترم حاجی غلام محی الدین صادق صاحب مرحوم کا کلام شائع ہوا ہے۔ اِس نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

اُبھرا افق سے اِک نیا خورشید دیکھنا
کھلنے لگے ہیں نئے روزنِ امید دیکھنا
بعث مسیح پاک کی اب دوسری صدی
آتی ہے لے کے نصرت و تائید دیکھنا
کچھ قید دلبراں ہے اور کچھ خونِ کشتگاں
صد سالہ جشن کی ذرا تمہید دیکھنا
لازم ہے جشن جوبلی کا دل سے احترام
ہر دم رہے زباں پر تحمید دیکھنا
رکھنا ہے فوق دین کو دنیا پہ دوستو
ہوتی رہے اس عہد کی تجدید دیکھنا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں