ان کے کوچہ میں ہے جانے کا ارادہ میرا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اکتوبر 2012ء میں مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’جوش جنوں‘‘ شاملِ اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

محترم چودھری شبیر احمد صاحب

ان کے کوچہ میں ہے جانے کا ارادہ میرا
آج دیکھیں گے سبھی لوگ تماشا میرا
عشق کی فیض رسانی کا عجب عالم ہے
قیدِ تنہائی میں ہوں شہر میں چرچا میرا
ملنے والی ہے مجھے حسن سے شاید خیرات
آج ہے جوشِ جنوں لرزاں ہے کاسہ میرا
پتھروں سے ہی نکل آئیں گے چشمے اِک دن
کوہ شکنی کے لئے وقف ہے تیشہ میرا
پھول کو پھول کہا اس میں برائی کیسی؟
پھول کو خار کہوں یہ نہیں شیوہ میرا
منبع نُور ہے شبیرؔ کی منزل یارو
کیا ہوا گر ذرا تاریک ہے رستہ میرا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں