اعزازات

٭ مکرمہ فرح جنود صاحبہ اہلیہ مکرم سید سعد جنود صاحب آف سرگودھانے B.D.Sکے چاروں سیشنز نیز Oral Medicine and Community Dentistry میں اوّل پوزیشن لے کرسال کی بہترین گریجوایٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ایک تقریب میں وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے موصوفہ کو 2گولڈ میڈلز اور 3سلور میڈلز سے نوازا۔
٭ مکرم سید مطہر جمال احمد شاہ صاحب ابن مکرم سید نورمبین شاہ صاحب آف ربوہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے M.B.B.S. کے امتحان میں نمایاں اعزاز کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے ایک تقریب میں وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سے تین گولڈ میڈلز اور تین سلو ر میڈلز کے علاوہ 2009ء کا بہترین گریجوایٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔
٭ مکرم سعید احمد خرم صاحب ابن مکرم عبدالستار صاحب نے F.A. میں فیصل آباد بورڈ میں طلبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ عزیزہ عطیۃالحبیب بنت چودھری محمد اقبال گھمن صاحب نے F.A. میں بہاولپور بورڈ میں طالبات میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم انیب اختر صاحب ابن مکرم میاں شب خیز اختر صاحب نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے 2009ء میں B.Tech میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
٭ مکرمہ عائشہ رفعت صاحبہ بنت مکرم فہیم احمد صاحب نے ایئریونیورسٹی اسلام آباد سے BBA Hons. میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
٭ مدرسۃ الحفظ ربوہ کے ایک ہونہار طالب علم عزیزم حماد احمد زاہد ابن مکرم محمد اظہر صاحب آف ربوہ نے 7ماہ اور 7دن میں قرآن کریم سبقاً حفظ کرکے مدرسہ کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ (اس سے قبل عزیزم سفیر احمد ورک نے 10ماہ میں حفظ مکمل کیا تھا)۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں