اعزاز

2007ء اور 2008ء میں اخبار روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ میں اعزازات سے متعلق وقتاً فوقتاً شائع ہونے والی خبروں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:
٭ مکرم محمود اسلم قمر صاحب ابن مکرم قریشی محمد اسلم صاحب آف ربوہ نے مکینیکل ٹیکنالوجی کے فائنل امتحان میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی میں دوم پوزیشن حاصل کی ہے۔ نیز چار مضامین میں 85فیصد سے زائد نمبر لینے پر Distinction بھی حاصل کی ہے۔
٭ مکرم ملک طاہر احمد صاحب ابن مکرم ملک وسیم احمد خلیل صاحب آف لاہور نے چٹ یونیورسٹی Wichits State (امریکہ) سے الیکٹریکل انجینئرنگ کا امتحان پاس کیا ہے۔ وہ فائنل امتحان میں Remote Monitoring Plan of Unmanned Oil Wellsکے پروجیکٹ میں State Kansasکی تمام یونیورسٹیوں کے مقابلہ میں اول قرار پائے اور مبلغ دس ہزار ڈالر انعام بھی حاصل کیا۔ اس پروجیکٹ کی بدولت امید کی جاتی ہے کہ تیل کے کنوئیں میں کم مزدوری اور پیداوار میں اضافہ ہو گا۔
٭ مکرم محمد ارشد رانا صاحب آف کراچی کی ایک بیٹی مکرمہ ندرت بشریٰ صاحبہ نے ایم ایس سی میتھ 2006ء کے فائنل امتحان میں جناح یونیورسٹی فارویمن میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور مولوی ریاض الدین احمد میموریل شیلڈ اور مولوی ریاض الدین احمد گولڈمیڈل حاصل کیا۔ جبکہ دوسری بیٹی مکرمہ راحت بشریٰ صاحبہ نے ایم ایس سی میتھ 2006ء کے فائنل امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گزشتہ سال سیشن 2005ء میں بھی دونوں نے اسی طرح پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔
٭ مکرم اسد نوید صاحب (وقف نو) ابن مکرم مولانا سعیدالرحمن صاحب آف سیرالیون نے A-Level کے امتحان میں سیرالیون میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ وجیہہ افضل صاحبہ بنت مکرم چودھری محمد افضل صاحب آف لاہور نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے M.Sc کیمیا میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
٭ عزیزم فرحان رفیق ابن مکرم رفیق احمد رانا صاحب آف ربوہ نے فیصل آباد بورڈ میں F.Sc کے امتحان میں لڑکوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ عزیزم بشارت احمد باجوہ آف گوجرانوالہ نے میٹرک کے امتحان میں گوجرانوالہ بورڈ میں سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے نیز بیکن ہاؤس سکول کا نیا ریکارڈبھی قائم کیا۔
٭ عزیزہ قرۃالعین بنت مکرم راجہ ناصر احمد صاحب آف وزیرآباد نے میٹرک کے امتحان میں سائنس گروپ میں گوجرانوالہ بورڈ میں لڑکیوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
٭ عزیزہ رملہ محمود بنت مکرم محمود احمد صاحب آف بشیر آباد سندھ F.Sc (میڈیکل) کے امتحان میں حیدرآباد بورڈ میں طالبات میں اوّل قرار پائیں۔
٭ مکرمہ صائمہ طاہر صاحبہ اہلیہ مکرم خواجہ طاہر احمد صاحب نے M.Sc ماحولیاتی سائنسز میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں 2005-07ء میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
٭ مکرم سہیل ظفر صاحب نے B.Sc. میتھ میں پنجاب یونیورسٹی میں دوسری اور مکرم یحییٰ عماد صاحب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرمہ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر نصرت ظفر صاحبہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔
٭ مکرمہ مسرت صبا صاحبہ نے B.Com میں یونیورسٹی میں دوم پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرم عمر خیام صاحب نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے B.Sc الیکٹرونکس انجینئرنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرمہ عائشہ بسمٰہ صاحبہ M.Sc. سٹیٹ میں یونیورسٹی آف کراچی میں دوم آئیں۔
٭ مکرم سعادت احمد سمیر صاحب نے پولٹاوا یونیورسٹی یوکرائن میں B.D.S. (ڈینٹل سرجری) سال دوم میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ اور بعد ازاں ایک بین الاقوامی مقابلہ میں ان کا تحقیقی مقالہ اوّل آیا اور آپ کو امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی طرف سے ممبرشپ عطا کی گئی۔
٭ مکرمہ مسفرہ مبشر صاحبہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے ابلاغ عامہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرہ سائرہ مشتاق صاحبہ نے F.Sc. پری میڈیکل کے امتحان میں راولپنڈی بورڈ میں طالبات میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
٭ فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد پر واقع دنیا کی سب سے بڑی تجربہ گاہ CERN میں 10ستمبر 2008ء کو تخلیق کائنات کا راز جاننے کے لئے جو تجربہ کیا گیا تھا، اُس موقع پر موجود پاکستانی سائنسدانوں میں مکرمہ ڈاکٹر منصورہ شمیم صاحبہ بھی شامل تھیں۔
٭ مکرمہ عائشہ ماہم صاحبہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے شعبہ آرکیٹیکچر میں اوّل آئیں۔
٭ مکرم محمد عادل افضل صاحب فیصل آباد بورڈ میں میٹرک سائنس گروپ میں اوّل آئے۔
٭ مکرمہ حنا کشور صاحبہ نے فیصل آباد بورڈ میں F.Sc میڈیکل میں دوم پوزیشن حاصل کی۔
٭ عزیزم شابل احمد نے پنجاب سپورٹس بورڈ کی طرف سے بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ (انڈر 17) میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
٭ LUMS لاہور میں ہونے والی آل پاکستان کشتی رانی کے (انڈر 10) کے مقابلہ میں عزیزم عبدالسلام نے پاکستان بھر میں اوّل اور عزیزم عبدالقدوس نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرم ڈاکٹر طاہر مسعود احمد صاحب کو نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھک گورنمنٹ آف پاکستان اسلام آباد کی طرف سے Best Award for Live Achievement سے نوازا گیا۔
٭ مکرم شکیل احمد تابش نے فیصل آباد بورڈ پری میڈیکل گروپ میں اوّل، مکرم علی احسن باجوہ صاحب نے دوم اور مکرم صہیب احمد بشارت صاحب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ مکرم امیر محمد قیصرانی صاحب نے پری انجینئرنگ گروپ میں اوّل، مکرم ولید احمد قریشی صاحب نے دوم جبکہ مکرم محمد اسداللہ صاحب اور مکرم محمد مزمل سبطین صاحب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ مکرم محمودالحسن خانصاحب نے جنرل سائنز گروپ میں دوم اور مکرم طاہر عمران نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرمہ بشریٰ سیف صاحبہ F.Sc پری میڈیکل میں ضلع خانیوال میں دوم آئیں۔
٭ مکرم عمیر آصف صاحب نے F.A. کے جنرل گروپ ملتان بورڈ میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں