اعزازات

٭ ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مئی 2009ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق 9؍مارچ 2009ء کو ایک احمدی ڈاکٹر بشارت منیر مرزا چاؤنسی (اوہایو) کے مئیر بنادیئے گئے۔
چاؤنسی ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جہاں ایک مئیر اور چھ کونسلرز کی منتخب لوکل گورنمنٹ ہوتی ہیجو قصبہ کی قانون ساز ہوتی ہے۔ ڈاکٹر بشارت مرزا ٹاؤن کونسل کیلئے نومبر 2007ء کو چار سال کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ جنوری 2008ء میں وہ ایک سال کیلئے اور پھر جنوری 2009ء میں وہ ٹاؤن کونسل کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔ قانون کے مطابق مئیر کی غیرموجودگی میں ٹاؤن کونسل کا صدر اُس کی جگہ مئیر منتخب ہوجاتا ہے۔ چاؤنسی کا مئیر علاقہ میں اتنا غیرمعروف تھا کہ اکتوبر 2008ء میں وہاں کے رہائشیوں نے اُس کے خلاف عدالت میں درخواست دیدی اور حالات کے پیش نظر مئیر 9؍مارچ 2009ء کو مستعفی ہوگیا جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر بشارت منیر مرزا، ٹاؤن کونسل کے صدر ہونے کے حیثیت سے مئیر بن گئے۔
٭ ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی، اگست 2009ء میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ڈاکٹر مجیب الرحمن ملک صاحب (ابن حضرت ملک سیف الرحمن صاحب مرحوم مفتی سلسلہ) کو امریکن انسٹیٹیوٹ آف ائیرناٹکس اور ایسٹروناٹکس کا فیلو منتخب کیا گیا ہے۔ سوسائٹی یہ اعزاز اُسے دیتی ہے جو آرٹس، سائنس اور ٹیکنالوجی میں اہم خدمات بجالائے۔ 13؍مئی 2009ء کو ڈاکٹر صاحب کو ائیروسپیس سپاٹ لائٹ ایوارڈ گالا میں اعزازی انعام سے بھی نوازا گیا۔ آپ نے مختلف جریدوں میں پچاس سے زائد آرٹیکلز لکھے ہیں اور بے شمار کانفرنسوں اور سمپوزیم میں اس موضوع پر روشنی ڈالی ہے۔ آپ اس وقت امریکی خلائی ادارے ناسا کے Langley ریسرچ سنٹر میں ہیڈ آف کمپیوٹیشنل ائیروسائنسزہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں