اعزازات

2009ء میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے مختلف شماروں میں شائع ہونے والے اعلانات کامیابی میں سے چند ہدیۂ قارئین ہیں:
٭ مکرمہ عائشہ احمد صاحبہ نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ کے میں 898 نمبر حاصل کر کے حیدر آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ رابعہ حمید صاحبہ بنت مکرم حمید افضل صاحب آف ربوہ کو 2009ء میں کالج برائے خواتین لاہور سے تین اعزازات حاصل ہوئے ہیں جو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دیئے۔ ان اعزازات میں B.Sc آنرز کیمسٹری میں اوّل آنے پر طلائی تمغہ، شعبہ کیمسٹری کی طرف سے رانا سلطان ایوارڈ اور رول آف آنرز کا ایوارڈ شامل ہیں۔
٭ عزیزم محمد عادل افضل ابن محمد افضل صاحب سائنس گروپ میں فیصل آباد بورڈ میں اول رہے۔
٭ عزیزہ حنا شوکت بنت محمد اعجاز صاحب پری میڈیکل میں فیصل آباد بورڈ میں دوم آئیں۔
٭ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے B.Sc (فزیو تھراپی ) امتحان 2009ء میں عزیزم عبیداللہ اکبر واقف نو ابن مکرم عبدالغفار صاحب نے یونیورسٹی بھر میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم سہیل محمود احمد صاحب آف ملتان کی بیٹی عزیزہ اذکیٰ احمد نے میٹرک کے امتحان میں ملتان ریجن کے تمام سکولوں میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ عزیزم عمر احمد یحییٰ واقف نو ابن مکرم رانا فاروق احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے F.A. کے امتحان میں فیصل آباد بورڈ (آرٹس گروپ) میں دوم آئے۔
٭ مکرم محمد اقبال گھمّن صاحب آف بہاولپور کی بیٹی عزیزہ عطیۃالحبیب انٹرمیڈیٹ امتحان 2009ء میں بہاولپور بورڈ (ہیومینیٹی گروپ) میں دوم آئیں۔
٭ عزیزم ارسلان احمد ابن مسعود احمد نے امسال میٹرک کے امتحان میں سرگودھا بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی۔
٭ عزیزم سعید احمد خرم ابن عبد الستار صاحب انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں فیصل آباد بورڈ میں اوّل آئے ہیں۔ جبکہ عزیزم عمر احمد ابن رانا فاروق احمد صاحب اور عزیزم خالد اسد ابن محمد نواز صاحب نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ طیبہ مقبول ملک صاحبہ بنت مکرم ڈاکٹر مقبول مبارک ملک صاحب آف میانوالی نے ٹوکیو جاپان میں جولائی 2009ء میں منعقد ہونے والے بیسویں انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیڈ میں شرکت کی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں ہر سال ساٹھ سے زائد ممالک شریک ہوتے ہیں اور ہر ملک سے چار طلباء و طالبات فائنل مقابلہ کے لئے چنے جاتے ہیں۔ مکرمہ طیبہ مقبول صاحبہ نے پاکستان سے منتخب ہونے والے چار طلباء میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔
٭ مکرمہ ثمرہ مظفر صاحبہ بنت مکرم چودھری مظفر منیر احمد صاحب نے M.A. فائن آرٹس میں پنجاب یونیورسٹی میں دوم پوزیشن حاصل کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں