آب زمزم کی منفرد خصوصیت – جدید تحقیق کی روشنی میں

آب زمزم کی منفرد خصوصیت – جدید تحقیق کی روشنی میں
(محمود احمد ملک)

یہ دلچسپ تحقیق جو جاپان کے ایک ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ایموٹو نے کی ہے۔ یہ پانی کی مختلف کیفیات اور دنیا میں پائے جانے والے مختلف نمونوں کے پانی پر تحقیق سے متعلق مستند معلومات رکھتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ آب زمزم پر بھی انہوں نے متعدد تحقیقات کی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر آب زمزم میں پائے جانے والے خواص کرۂ ارض کے کسی خطے میں پائے جانے والے پانی میں موجود نہیں ہیں۔ اِس کے قطرے کا بلور ایک انفرادیت رکھتا ہے اور اِس کے خواص کو تبدیل کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے آب زمزم کی Recycling بھی کی یعنی عمل تبخیر کے ذریعے اِس کو بخارات میں اور پھر عمل تکسید کے ذریعے دوبارہ مائع میں تبدیل کیا اور ڈاکٹر ایموٹو نے حیرت سے کہا کہ اِس پانی کے بلور میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ ایک اور چیز جسے سمجھنے سے سائنس قاصر ہے، اُس پانی کے خواص ہیں جس پر اللہ کا نام لے کر اُسے استعمال کیا جائے۔ اگرچہ تجربہ گاہ میں طاقتور خوردبین کے ذریعے دیکھنے پر اُنہیں یہ تو معلوم ہوگیا کہ عام پانی میں بسم اللہ پڑھنے کے بعد کچھ کیمیائی تبدیلی واقع ہوتی ہے۔لیکن وہ اِس سارے عمل کو سمجھنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں