مٹ پایا نہ قسمت کا لکھا اب کے برس بھی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 مارچ 2006ء میں ’’راضی بہ رضا‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔

مٹ پایا نہ قسمت کا لکھا اب کے برس بھی
ان ہاتھوں کو بوسا نہ دیا اب کے برس بھی
سو میل پہ بیٹھے تھے کوئی دُور نہیں تھے
پر اِذنِ حضوری نہ ملا اب کے برس بھی
ہم ہجر کے ماروں پہ رہا حبس کا موسم
چلتی رہی گو باد صبا اب کے برس بھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں