جامعہ ہے درس گاہوں کا امام – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 25؍جون 2007ء میں ’’جامعہ احمدیہ‘‘ کے عنوان سے مکرم محمد مقصود منیب صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

جامعہ ہے درس گاہوں کا امام
اس کا بانی ہے محمدؐ کا غلام

بابِ اُلفت، شہرِ جودت جامعہ
فیض کی جوئے سعادت جامعہ
آپ ہے اپنی صداقت کا ثبوت
علم و عرفاں کی علامت جامعہ

یہ شجر ہے تازہ تر اثمار کا
جس نے توڑا بت غم اغیار کا
یہ تو ہے دست شفا ہر عہد میں
ہے طبیب وقت ہر بیمار کا

اے خدا ہوں رحمتیں اُس پر ہزار
جس کے دم سے نور کا ہے کاروبار
ہم تو ہیں اُس کے غلاموں کے غلام
جس کی ضو سے روشنی کی ہے بہار

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں