بچوں کی بہتر نشوونما اور مختلف تکلیفوں میں کام آنے والے چند مفید نسخے

بچوں کی بہتر نشوونما کے لئے اور مختلف تکلیفوں میں
روز مرہ کام آنے والے چند مفید بائیو کیمک اور ہومیو پیتھک نسخے

ایک بچے کی پرورش کا مطلب ہے کہ آپ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ معصوم بچہ اچھی طرح سے پھولے پھلے اور اُ س کے تمام جسمانی اعضاء طاقتور ہوں تا کہ وہ بڑا ہوکرتمام دینی و دنیوی فرائض کو احسن رنگ میں انجام دے سکے ۔ بچوں کی بہتر نشوونما کے لئے اور مختلف تکلیفوں میں روز مرہ کام آنے والے چند مفید بائیو کیمک اور ہومیو پیتھک نسخے مکرم رانا سعید احمد خان صاحب کے قلم سے رسالہ اسماعیل سال 2013ء شمارہ 4 میں شامل اشاعت ہے-
ذیل میں بعض بائیوکیمک/ہومیوپیتھک ادویات کا ذکر کیا جاتاہے جن کے استعمال سے بچے کی دفاعی طاقت کو بڑھایا جا سکتا ہے اور وہ اللہ کے فضل سے کئی قسم کی وباؤں سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔
بائیو کیمک نمکیات حادبیماریوں میں خدا کے فضل و کرم کے ساتھ بے حد فائدہ مند ہیں۔بائیو کیمیک نمکیات جسم میں اس طرح اثر انداز ہوتے ہیں کہ جسم بیماریوں کا خود مقابلہ کرتا ہے اور صحت حاصل کرتا ہے مگر یہ بات دھیان میں رہے کہ بچوں کو اگر گہری چوٹ لگے یا گہرے زخم ہوں یا خسرہ وغیرہ ہو تو ادویات کے استعمال سے قبل ضرور اپنے ہومیو پیتھک ڈاکٹرسے مشورہ لے لیا کریں ۔
حاد بیماریوں میں جب تک افاقہ نہ ہو آپ ہر پانچ تا دس منٹ کے وقفہ سے ایک ٹکیہ چوسنے کے لئے دیتے ہیںاور افاقہ ہونے پر 3تا6ہفتے تک دن میں 3سے4بار دیتے رہیں۔آپ یہ بائیو کیمیک نمکیات نو مو لود کو بھی دے سکتے ہیں اس طرح کہ ماں ایک ٹکیہ کو دوقطرے پانی میں گھول کر اپنی چھاتی پر لگا لے اور پھر نو مو لود کو دودھ پلائے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ٹکیہ کو دوقطروں میں گھول کر احتیاط کے ساتھ نو مو لود کے گالوں میں اندر کی طرف مل دے ۔
٭ ہم اپنے تجربہ سے جانتے ہیں کہ بچوں کے لئے خاص طور پر کان کی درد بہت تکلیف دہ ہوا کرتی ہے ۔ بچہ بیحد بے چین ہوتا ہے اور کسی پل بھی آرام محسوس نہیں کرتا۔ آپ فوراً اپنے بچے کو سلیشیا+فیرم فاس 6x یا 12x اور کالی میورx 6 میں ادل بدل کر دیں/یا ملا کر دیں ۔ اگر ابھی انفیکشن کا آغاز ہی ہو تو انشاء اللہ ان ادویہ سے فوراً قابو میں آجائے گا ۔
٭ اگر پھر بھی فرق نہ پڑے توChemmomilla اور Pulsatilla اور Belladonna 30کی طاقت میں میں ملا کر دیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بچہ آرام محسوس کرے گا۔ کچھ عرصہ دونوں نسخے دیتے رہیں ۔
٭ اگر بچہ دن بھر کھیلنے کے بعد رات کو بے چین رہے اور آرام کی نیند نہ لے سکے تو اسے دن میں تین با ر میگ فاس6xاور کلکیریا فاس 6xملا کر دیں۔ چار ہفتے متواتر دیتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا انشاء اللہ۔
٭ اگر آپ کے بچے کا قد چھوٹا ہے اور اس کی ہڈیوں میں درد ہے۔ اس کے لئے سب سے موزوں دوا Calc. Phos 6x (کلکیریافاس) ہے۔ دن میں تین بار دیں۔
٭ بچے کے قد کے لئے عمومی مجرب نسخہ حسب ذیل ہے :
Bacilinium + Barium Carb 200 میں ملا کر ہفتہ میں ایک بار دیں اور اس کے ساتھ صبح نہار منہCalc Phos+ Nat.Mur + Silicea 6Xمیں ملا کر دیں۔ تین ماہ تک استعمال کروائیں اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا۔
٭ اگر بچہ کسی بھی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد کمزوری محسوس کرے اور شکایت کرے کہ مجھے چکر بھی آتے ہیں تو اپنے لخت جگر کو نیٹرم میور 6xاور کلکیریا فاسx 6 ملا کر ایک ایک ٹکیہ دن میں کئی مرتبہ دیں۔ البتہ کوشش کریں کہ چاربجے شام کے بعد نیٹرم میور نہ دیں۔
٭ اگر آپ کے بچے کو سانس کی تکلیف ہے تو ہو میو پیتھک میں اس کا مؤثر علاج موجودہے اور بے شمار خلق خدا کو اس نسخہ سے فائدہ ہوا ہے: Bacilinium200 ہفتہ وار دیں اور اس دن کوئی دوا اور نہ دیں۔
اگلے دنArsenic Alb ، Carboveg ، Antimonium Tart اور Ipecac ۔یہ چاروں ادویات 30کی طاقت میں ملا کر دن میں چارمرتبہ دیں ۔ یہ نسخہ بڑے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ہوالشافی ۔
بچوں میں قوت مدافعت بڑھائیں اور آئندہ کے لئے مضبوط و طاقتور انسان بنائیں تاکہ وہ اسلام و احمدیت کے لئے مفید خادم بن سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں